اعجازاحمدچوہدری کی سینئر صحافی عزیزمیمن کے قتل کی شدید مذمت،قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے ،اعجازاحمدچوہدری

پیر 17 فروری 2020 20:19

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے سینئر صحافی عزیز میمن کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ ان کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ، عزیز میمن کے قتل کا اعلیٰ عدالت کوبھی فوری نوٹس لینا چاہئے ، پیپلزپارٹی قیادت جمہوریت کا راگ الاپنے کی بجائے عوام کی محرومیوں کو دور کروائیں، پیپلزپارٹی کی ایم پی اے کا قتل لمحہ فکریہ ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ن لیگی قیادت بھڑکیں مارنے کی بجائے اپنے گریبانوں میں جھانکیں ، قیادت لندن میں بیٹھنے کی بجائے پاکستان میں آکر مقدمات کا سامنا کریں، ن لیگ، پیپلزپارٹی اور مونالا فضل الرحمان کی سیاست دم توڑ چکی ہے ۔اعجازاحمدچوہدری کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ملک کو معاشی بحرانوں سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کردیا ہے ، پیپلزپارٹی اور ن لیگ کی حکومتوںنے مہنگے ترین قرضے لئے تھے ، پی ٹی آئی کی حکومت نے قرضے واپس کیے ہیں اور غریب عوام کو ریلیف فراہم کرنے اور ان کے مسائل حل کرنے میں ہمہ وقت کوشاں ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں