حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ، علی امتیاز وڑائچ

پیر 17 فروری 2020 20:19

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے جنرل سیکرٹری علی امتیاز وڑائچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ انصاف سہولت صحت کارڈ پی ٹی آئی کی حکومت نے 2013 ء میں متعارف کرایا ، اس پروگرام کی ن لیگ نے اپنے دورے حکومت میں نقل کی ،صحت سہولت کارڈ کے پی کے کی عوام کو فراہم کیا گیا اور اب پنجاب میں 72 لاکھ خاندانوں کو صحت سہولت کارڈ دیا جا رہا ہے ، اس کارڈ سے ایکسیڈنٹ سے لے کر کینسر تک تمام بیماریوں کا علاج آسانی سے ہو سکے گا، انصاف سہولت صحت پروگرام کی کامیابی سے ن لیگ کے درباریوں کے پیٹ میں کیوں درد اٹھ رہا ہے ، رانا ثناء اللہ غریب عوام کو سہولت دینے والے پروگرام پر تنقید کررہے ہیں، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کی خدمت پر یقین رکھتی ہے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں