نعیم الحق کے ایصال ثواب کیلئے تحریک انصاف لاہور کی طرف سے پارٹی آفس میں قرآن خوانی

پیر 17 فروری 2020 23:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما اور وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امورنعیم الحق کے ایصال ثواب کیلئے تحریک انصاف لاہور کی طرف سے پارٹی آفس میں قرآن خوانی کا اہتمام کیاگیا جس میں صدر شمالی لاہور غلام محی الدین دیوان،جنرل سیکرٹری مہرواجدعظیم ، سیکرٹری اطلاعات فاروق خان،ایڈیشنل سیکرٹری عرفان حسن،مرزاصادق جرال ،فرحت ملک،ثاقب میر،ملک رمضان ،سعید ڈار،عرفان عباسی ،انجم جرال، ملک وقار،حاجی امتیازبے بی سمیت لاہور کے تمام ٹاؤنزاور یونین کونسل کے عہدیداروں اورکارکنوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی تھی اس صدر لاہور غلام محی الدین دیوان نے اپنے خطاب میں نعیم الحق کی پارٹی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ نعیم الحق کی پارٹی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتاوہ انسانیت کا درد رکھنے والے ایک عظیم انسان تھے ہمیں ان کے مشن کو لیکر آگے بڑھنا ہوگاانہوںنے کہاکہ نعیم الحق پارٹی کے دیرینہ ساتھی اورجمہوریت کے علمبردارتھے وہ موذی بیماری کے باوجود ہر وقت پارٹی کیلئے دستیاب ہوتے تھے انہوںنے کہاکہ نعیم الحق پارٹی کارکنوں اور وزیر اعظم کے درمیان رابطہ کا بڑاذریعہ تھے جوکارکنوں سے ہمیشہ رابطہ رکھتے اور ان کی آوازکو پارٹی قائد تک پہنچاتے انکاخلاء کبھی پورا نہیں ہوسکتاانہوںنے کہاکہ نعیم الحق بھائی کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ہم ان کے مشن کو آگے بڑھائیں ہم اپنی پارٹی کو مضبوط کریں اگرتحریک انصاف مضبوط ہوگی تو حکومت مضبوط ہوگی اگر حکومت مضبوط ہوگی تو وہ بہترطریقے سے عوام کے مسائل حل کرئے گی ہمیں کسی پر تنقید کی بجائے محنت سے آگے بڑھنا ہوگا انہوںنے کہاکہ عمران خان پاکستان کوریاست مدینہ طرز کی فلاحی مملکت بناناچاہتے ہیں وہ پاکستانی قوم کیلئے ایک امید کی کرن ہیں دنیا پاکستان کی اہمیت مان چکی ہے بیرونی سرمایہ کاری پاکستان آرہی ہے انشاء اللہ اب مشکلات کے دن جانے اورخوشحالی کے دن آنے والے ہیں لاہور کے جنرل سیکرٹری مہرواجد عظیم نے کہاکہ آج ملک بھر میں بھائی نعیم الحق کے ایصال ثواب کیلئے دعائے تقریب ہورہی ہیں یہ اس بات کا ثبوت ہے کہ تحریک انصاف کے کارکن فیملی کی صورت اختیارکرچکے ہیں اورایک دوسرے کو جسم کا حصہ سمجھتے ہیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں