سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس کی آمدپرلاہور پولیس کے سخت سکیورٹی انتظامات

06 ایس پیز ، 30 ڈی ایس پیز ،71ایس ایچ اوز ، 302 اًپر سب آرڈینیٹس تعینات

پیر 17 فروری 2020 23:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید نے کہا ہے کہ اقوامِ متحدہ کے وفد کی لاہور آمد پر سخت سکیورٹی انتظامات کئے گئے ہیں۔ لاہور پولیس کے مجموعی طور پر 03ہزار سے زائد پولیس افسران اور اہلکار سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔سیکرٹری جنرل اقوامِ متحدہ انتونیو گوتریس کی سکیورٹی کے انتظامات کو یقینی بنانے کیلئی06 ایس پیز ، 30 ڈی ایس پیز ،71 ایس ایچ اوزاور 302 اًپر سب آرڈینیٹس سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات کئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

وفد کے روٹ اور متعلقہ مقامات کے گرد بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے۔ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید نے یواین او وفدکی آمد پر لاہور ایئر پورٹ سمیت متعلقہ مقامات اور روٹ پر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سکیورٹی پر تعینات پولیس افسران و اہلکاروں کو انتہائی الرٹ ہو کر ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کی ۔رائے بابر سعیدنے کہا کہ ا قوامِ متحدہ کے وفد کی لاہور آمد پربین الاقوامی معیار کی سکیورٹی فراہم کریں گے۔ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کی ٹیمیں تمام اہم مقامات اورایو این او وفدکے روٹ پر موثر پٹرولنگ یقینی بنائیں

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں