ایل ڈی اے کی طرف سے پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کی منظوری کی لوٹ سیل لگا دی گئی

ایل ڈی اے حکام نے میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ کی تجویز پر لاہور ڈویژن کی 11 پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کے این او سی کے اجراء کی باضابطہ طور پر منظوری دیدی

منگل 18 فروری 2020 00:09

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 فروری2020ء) وزیراعظم پاکستان عمران خان کا شہروں کے پھیلائو کی روک تھام کا منصوبہ ایل ڈی اے کی تگڑی افسر شاہی نے پائوں تلے روند دیا ہے۔ وزیراعظم کے واضح احکامات کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل ڈی اے کی طرف سے پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کی منظوری کی لوٹ سیل لگا دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ایل ڈی اے حکام نے میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ کی تجویز پر لاہور ڈویژن کی 11 پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کے این او سی کے اجراء کی باضابطہ طور پر منظوری دے دی ہے، آئی کون ویلی فیزII، مشن ہومز، گارڈن سٹی، گرین ہومز اور بلیو گارڈن کے نام سے زیر تعمیر ہائوسنگ سکیموں کو ٹیکنیکل منظوری دی گئی ہے جبکہ پلاننگ پرمیشن حاصل کرنے والی پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں میں واپڈا ٹائون فیز II، مڈ سٹی، الکبیر ٹائون فیز II، نیو لاہور گارڈن، ماڈل سٹی ایکسٹینشن اور ایسٹرن ہائوسنگ سکیم شامل ہیں۔

ایل ڈی اے کے میٹرو پولیٹن پلاننگ ونگ کے ریکارڈ کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ایل ڈی اے کی طرف سے مجموعی طور پر 70 سے زائد پرائیویٹ ہائوسنگ سکیموں کو این او سی کا اجراء کیا جا چکا ہے۔ ایل ڈی اے سے منظوری حاصل کرنے والی بیشتر ہائوسنگ سکیمیں ملک کی نامور اور طاقتور ترین شخصیت کی ملکیت ہیں

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں