سینیٹرکامل علی آغا کا سلیم چٹھہ اور سمیرا ساہی کی والدہ کی وفات پر اظہار تعزیت

منگل فروری 00:15

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے مسلم لیگ کے سینئر رہنما سلیم چٹھہ کی وفات اور مسلم لیگ شعبہ وخواتین پنجاب کی رہنما سمیرا ساہی کی والدہ کے انتقال پر ان کے گھروں جاکر مرحومین کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی اور بلندی درجات کیلئے دعا کی، انہوںنے کہا کہ سلیم چٹھہ مسلم لیگ کے سینئر کارکن تھے ان کی مسلم لیگ کیلئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی وہ مسلم لیگ ہائوس میں منعقد ہونے والی ہر تقریب کے روح رواں تھے انہوںنے مرحوم کے لواحقین سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں بلند ترین جگہ عطا فرمائے اور مرحوم کے لواحقین کے اس عظیم صدمہ پر صبر جمیل عطا فرمائے ،اس موقع پر مسلم لیگی رہنما ملک اکرم، اقبال خان، افضال تارڑزیلدار، لیاقت بٹ، عبدالجبارقریشی و دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے ۔

(جاری ہے)

دریں اثنا وہ مسلم لیگ شعبہ خواتین کی رہنما سمیرا ساہی کے گھرمسلم لیگی عہدیداران کے ہمراہ گئے اور ان کی والدہ کی ناگہانی وفات پر ان سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا کہ والدین اس فانی دنیا میں اللہ تبارک تعالٰی کا عظیم تحفہ ہوتے ہیں ان کی وفات سے خاندان میں جو خلاء پیدا ہوا ہے وہ مشکل سے ہی پر ہوگا ۔انہوںنے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ خوانی کی اور ان کے بلند درجات کیلئے دعائے خیر کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments