مولانا فضل الرحمان کا پنجاب کی سیاست میں متحرک ہونے اور لاہور میں میدان سجانے کا فیصلہ

19 مارچ کو جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا، صوبے بھر میں تنظیم سازی کا عمل بھی زور و شور سے جاری

منگل 18 فروری 2020 00:30

مولانا فضل الرحمان کا پنجاب کی سیاست میں متحرک ہونے اور لاہور میں میدان سجانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 فروری2020ء) مولانا فضل الرحمان کا پنجاب کی سیاست میں متحرک ہونے اور لاہور میں میدان سجانے کا فیصلہ، 19 مارچ کو جمیعت علمائے اسلام ف کی جانب سے جلسہ عام کا انعقاد کیا جائے گا، صوبے بھر میں تنظیم سازی کا عمل مکمل بھی زور و شور سے جاری۔ تفصیلات کے مطابق بتایا گیا ہے کہ جے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن 19مارچ لاہور جلسے میں بھرپور شرکت کریںگے۔

جمعیت علماء اسلام ف کو پنجاب میں متحرک کرنے کیلئے لائحہ عمل طے کرلیا گیا ہے۔ تنظیم سازی کا عمل مکمل کرنے کے ساتھ ساتھ پرانے اور نئے کارکنوں کو ذمہ داریاں دی جارہی ہیں۔ ان خیالات کااظہار جمعیت علماء اسلام ف کے صوبائی جنرل سیکرٹری پنجاب مولانا صفی اللہ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب چوہدری محمد شہباز گجر،ضلعی جنرل سیکرٹری مفتی فضل الرحمن ناصر نے جے یوآئی ف کی ضلعی مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس جامعہ عثمانیہ قاسم العلوم میں منعقد ہوا۔ جس میں ضلعی عمومی کے عہدیداران وممبران نے بھرپور شرکت کی۔ سیکرٹری اطلاعات حافظ محمد عرفان کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے موجودہ سلیکٹڈ حکومت کے خلاف احتجاج کے دوسرے مرحلے میں قائد جمعیت کے حکم کے مطابق بھرپور شرکت کی جائے گی۔ جے یوآئی ف کی پنجاب میں تنظیم سازی بھی کی جارہی ہے۔
                                                                             

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں