اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس لاہور پہنچ گئے

منگل 18 فروری 2020 00:45

لاہور۔17 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) پاکستان کے تاریخی دورے پر آئے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اسلام آباد سے لاہور پہنچ گئے، ائیر پورٹ پر معزز مہمان کا استقبال صوبائی وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت نے کیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر بچیوںنے سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے، کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم ‘ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید سمیت دیگر اعلی افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ترجمان سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ اسٹیفن دوجیرک کے مطابق یو این سیکرٹری جنرل دورہ لاہور میں آج بروز منگل تاریخی بادشاہی مسجد اور شاہی قلعہ سمیت دیگر مقامات کا دورہ کریں گے اور بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائیں گے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں