نالائقوں کا ٹولہ حکومت مہنگائی کے تسلسل کوروکنے میں مکمل ناکام ہے‘پرویز ملک

سلیکٹڈ حکومت سے ملک نہیں چل سکتا،کسی کو چھوڑوں گا نہیں کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی ایجنڈ نہیں‘خواجہ عمران نذیر

منگل 18 فروری 2020 15:20

نالائقوں کا ٹولہ حکومت مہنگائی کے تسلسل کوروکنے میں مکمل ناکام ہے‘پرویز ملک
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 فروری2020ء) پاکستان مسلم لیگ ن لاہور کے صدر محمد پرویز ملک، و جنرل سیکرٹری خواجہ عمران نذیر نے کہا ہے کہ اقتدار میں چوروں کی بارات بیٹھی ہوئی ہے جس کے دلہا عمران نیازی ہیں نالائقوں کا ٹولہ حکومت مہنگائی کے تسلسل کوروکنے میں مکمل ناکام ہے، قیمتوں میں مسلسل ا ضافے کی وجہ سے عوام کو زندہ درغور کررہے ہیں،ریڑھی لگانے والا اور فیکٹری کا مالک دونوں ہی مہنگائی سے پریشان ہیں،سلیکٹڈ حکومت سے ملک نہیں چل سکتا،کسی کو چھوڑوں گا نہیں کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی ایجنڈ نہیں، بہت جلد جعلی حکمرانوں کا بوریا بستر گول ہونے والا ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز پارٹی آفس میں رہنماؤں و کارکنوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا اس موقع پر سید توصیف شاہ،غزالی سلیم بٹ،کرنل مبشر جاوید ،چوہدری عبدالمجید چن نمبردار، چوہدری شہباز سمیرا امجد،ثمریہ نذیرچوہدری ،رانا احسن شرافت سمیت دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے مزید کہا کہعمران نیازی کی نالائق، نااہل اور کرپٹ حکومت نے پورے ملک میں طوفان برپا کر دیا ہے ،انہوں نے کہا کہ کرائے کے ترجمانوں کے جھوٹے بیانوں سے اب کرپشن نہیں چھُپ سکتی ،نالائق، نااہل، جھوٹی اور کرپٹ حکومت نی18 ماہ میں ملک تباہ کر دیا ،پشاور میٹرو، بلین ٹری سونامی، ادویات کی قیمتوں میں اضافہ، گیس اور بجلی کے بلوں میں ڈاکہ کے حقائق کیسے چھپائیں گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں