فرید ایکسپریس کو والٹن ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ سٹاپ کرنے کی اجازت

منگل 18 فروری 2020 19:45

لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) ریلوے انتظامیہ نے عوام کی سہولت کے پیش نظر لاہور ۔کراچی ۔لاہور کے درمیان چلنے والی فرید ایکسپریس (37UP/38DN) کو والٹن ریلوے اسٹیشن پر 2 منٹ سٹاپ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریلوے کے مطابق عوام کو یہ سہولت تین ماہ کیلئے عارضی بنیادوں پر حاصل ہوگی ۔ اس فیصلے پر فوراً عملدرآمدہوگا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں