ڈویژنل پبلک سکول میں ضرورت مند طلبہ کیلئے مخیر افراد کے ساتھ مل کر فنڈ قائم کیا جائیگا، کمشنر لاہور

منگل 18 فروری 2020 19:45

لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم نے کہا ہے کہ ڈویژنل پبلک سکول ماڈل ٹاون میں ضرورت مند طلباء و طالبات کیلئے مخیر افراد کے ساتھ مل کر فنڈ قائم کیا جائیگا۔ کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم کی زیر صدارت ڈی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پرنسپل ڈی پی ایس نجمہ جواد اور تمام اراکین نے شرکت کی۔

کمشنر لاہورنے کہا کہ اس فنڈ سے باصلاحیت اور ضرورت مند طلباء کی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔

(جاری ہے)

کمشنر لاہور نے فنڈ میں اپنی طرف سے بھی حصہ پیش کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ تمام بورڈ گورنرز و ماڈل ٹاون کے افراد بھی اس فنڈ میں شامل ہوں۔ کمشنر نے کہا کہ ڈی پی ایس کے بورڈ آف گورنرز کو سکول و کالج کی تعلیمی بہتری کیلئے ہر فیصلہ کرنے کا حق ہے۔ سیف انجم نے کہا کہ ڈی پی ایس لاہور کا بہترین ادارہ ہے اوراساتذہ نہایت جانفشانی اور محنت سے طلبا ء و طالبات کو زیور تعلیم سے آراستہ کر رہے ہیں۔اجلاس میں بورڈ آف گورنرز نے ڈی پی ایس کے مالیاتی استحکام و تسلسل کیلئے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں