لاہور ہائیکورٹ ، محکمہ پراسیکیوشن میں نابینا اور سماعت سے محروم افراد کو بھرتی نہ کرنے پر حکومت پنجاب ودیگر فریقین سے جواب طلب

منگل 18 فروری 2020 23:48

لاہور۔18 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے محکمہ پراسیکیوشن میں نابینا اور سماعت سے محروم افراد کو بھرتی نہ کرنے کیخلاف درخواست پر حکومت پنجاب ودیگر فریقین سے 16 مارچ کو جواب طلب کرلیا۔عدالت نے عبد الرحمٰن ہاشمی کی درخواست پر سماعت کی،جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ اکتوبر 2019 کو محکمہ پراسیکیوشن نے صوبے میں 90 اے ڈی پی پی بھرتی کرنے کا اشتہار دیا۔

(جاری ہے)

اے ڈی پی پی کی پوسٹ پر بھرتی پبلک سروس کمیشن کے ذریعے کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔اشتہار میں نابینا اور سماعت سے محروم افراد کو بھرتی نہ کرنے کا لکھا گیا۔حکومتی پالیسی کے تحت معذور افراد کے لیے کوٹہ مختص کیا جاتاہے۔مقابلے کے امتحان میں نابینا اور سماعت سے محروم افراد کو بھرتی کرنے سے انکار امتیازی سلوک ہے۔عدالت پبلک سروس کمیشن کے ذریعے اے ڈی پی پی امتحان میں شرکت کی اجازت دے۔درخواست کے عدالتی فیصلے تک اے ڈی پی پی کے امتحان کو روکنے کا حکم دیا جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں