یوسی پی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن اسٹڈیز کے بورڈ آف فیکلٹی کا جلاس

اجلاس میں آوَٹ کم بیسڈایجوکیشن سمیت بی ایس آنرز روڈمیپ اورنئے کورسز کی منظوری دی گئی

بدھ 19 فروری 2020 00:43

یوسی پی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن اسٹڈیز کے بورڈ آف فیکلٹی کا جلاس
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 فروری2020ء) یونیورسٹی آف سنٹرل پنجاب کی فیکلٹی آف میڈیا اینڈ کمیونی کیشن اسٹڈیز کے پانچویں بورڈ آف فیکلٹی کا جلاس ڈین پروفیسر ڈاکٹر تیمور الحسن کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

(جاری ہے)

یوسی پی بورڈ روم میں ہونے والے اجلاس میں بورڈ آف فیکلٹی کے اراکین پروفیسر ڈاکٹر شفیق جالندھری، ڈاکٹر غلام شبیر بلوچ ، ڈاکٹر نور حیات ،فیکلٹی آف آئی ٹی کے ایسوسی ایٹ ڈین ڈاکٹرامجدا قبال،فیکلٹی آف مینجمنٹ اسٹڈیزکے ڈاکٹرمحسن الطاف،ڈپٹی رجسٹرار یوسی پی تابش رحمان سمیت بورڈ آف فیکلٹی کے ایکسٹرنل ممبران اور دنیا میڈیا گروپ کے فاروق نذیر ہارون ، ڈاکٹر محمد خالد،کریکولم ریویو کمیٹی کے ارکان تابینہ سرہندی، فہد انیس اور کوآرڈینیٹروقار سیال نے شرکت کی ۔

اجلاس کوفیکلٹی آف میڈیا کے آوَٹ کم بیسڈایجوکیشن سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی گئی جسے ایکسٹرنل ممبران نے خوب سراہا ۔ اجلاس میں آوَٹ کم بیسڈایجوکیشن سمیت بی ایس آنرز روڈمیپ اورنئے کورسز کی بھی منظوری دی گئی ۔ بورڈ کے ارکان نے پی ایچ ڈی پرگرام ،سالانہ ترقیاتی ر پورٹ اوربین الاقوامی تعلیمی اداروں سے مفاہمت سمیت اہم اقدامات پرڈین ڈاکٹر تیمور الحسن اورانکی ٹیم کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں