تحریک انصاف صرف عوام کی خدمت اور ریلیف دینے اقتدار میں آئی ہے،پنجاب ایمپلائیز سوشل

ْسکیورٹی انسٹی ٹیوشنز کو آٹومیشن پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے،صوبائی وزیر محنت

بدھ 19 فروری 2020 15:41

تحریک انصاف صرف عوام کی خدمت اور ریلیف دینے اقتدار میں آئی ہے،پنجاب ایمپلائیز سوشل
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے سب سے پہلے اپنے آپ کو بلاامتیاز احتساب کیلئے پیش کیا، تحریک انصاف کی جماعت صرف عوام کی خدمت اور ریلیف دینے اقتدار میں آئی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو جاری ایک بیان میں صوبائی وزیر نے کہا کہ نئے پاکستان میں عوام کے وسائل پر کسی کو حملہ نہیں کرنے دیں گے، محکمہ محنت و انسانی وسائل میں شفافیت اور میرٹ کو یقینی بنا نے کے ساتھ ساتھ تمام سوشل سکیورٹی ہسپتالوں کو مزید اپ گریڈ کیاجا رہا ہے، صنعتی کارکنان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کئے جا رہے ہیں، پنجاب ایمپلائیز سوشل سکیورٹی انسٹی ٹیوشنز کو آٹومیشن پر منتقل کرنے کا منصوبہ تیزی سے جاری ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی خزانے کی لوٹ مار کرنے والے کردار ایک ایک کرکے عوام کے سامنے بے نقاب ہو رہے ہیں،صوبائی وزیرنے مزیدکہاکہ آج پاکستان کسی قسم کے اندرونی و بیرونی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا،کرپٹ عناصر کو کیفرکردار تک پہنچاکر رہیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں