ٖلاہور سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی نے کارکنوں کو تیاری کا سگنل دیدیا

بدھ 19 فروری 2020 22:49

ٖلاہور سمیت پنجاب بھر میں بلدیاتی انتخابات، پی ٹی آئی نے کارکنوں کو تیاری کا سگنل دیدیا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف پنجاب کی قیادت میں اپنے کارکنوں کو انتخابات کی تیاری کے سلسلے میں گرین سگنل دے دیا ہے بتایا گیا ہے کہ اس مقصد کے لئے رواں ماہ 23 فروری کو مینار پاکستان پر پی ٹی آئی کے کارکنوں کا ایک بڑا اجتماع منعقد ہونے جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق اجتماع میں صوبے بھر سے پی ٹی آئی کی سطحی تنظیموں کی 11 ہزار عہدیدار شرکت کریں گے۔ جنہیں بلدیاتی الیکشن کی تیاریوں کے حوالے سے لائن آف ایکشن دیا جائے گا اور اجتماع کے بعد پی ٹی آئی کے کارکنان اپنی اپنی یونین کونسلوں کی سطح پر کارنر میٹنگوں کا آغاز کردیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں