لاہور، انسداد پولیو ورکرز کی کارکردگی وانتظامات کے جائزہ لینے کیلئے افسران کیشہر کے دورے

بدھ 19 فروری 2020 23:52

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) ڈی سی لاہور کی ہدایت پر ضلعی انتظامیہ کے افسران نے پولیو ورکرز کی کارکردگی اور انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے شہر کے مختلف علاقوں کے دورے کیے، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک نے یو سی 79 شادی پارک مزنگ کا دورہ کیا اور پولیو ورکرز کی کارکردگی و انتظامات کا جائزہ لیا،اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر ماڈل ٹاؤن ذیشان نصر اللہ رانجھا نے یو سی 31 گلبرگ میں ٹیم نمبر 3 میں اوراسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے یو سی 149 میں ٹیم نمبر 16 اور 24 کی کارکردگی کو چیک کرنے کیلئے دورہ کیا، اسی طرح اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے یو سی 39 میں پولیو ورکرز کی کارکردگی کو مانیٹر کرنے کیلئے دورہ کیا،افسران نے مائیکرو پلان، ٹیلی شیٹس، ڈور مارکنگ، فنگر مارکنگ اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور بچوں کو پولیو کے قطرے بھی پلائے،افسران نے یوسیز کے رہائشیوں کو پولیو ٹیموں سے تعاون کرنے کی اپیل بھی کی ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں