لاہور،ضلعی انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن ، ریڑھیاں دیگر سامان قبضے میں لے لیا

بدھ 19 فروری 2020 23:52

لاہور۔19 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 فروری2020ء) پنجاب حکومت کی ہدایات پرضلعی انتظامیہ لاہور انسدادِ تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے، ڈی سی لاہور کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کے افسران فیلڈ میں متحرک اور تجاوزات کیخلاف آپریشن یقینی بنا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر رائیونڈ عدنان رشید نے ٹھوکر نیاز بیگ پر اور اسسٹنٹ کمشنر شالیمار مہدی مالوف نے سوتر مل سٹاپ واہگہ زون میں آپریشن کیا اورعارضی طور پر قائم تجاوزات کو ہٹا دیا گیا جبکہ سینکڑوں کی تعداد میں ریڑھیوں، پھٹوں، پلاسٹک کی کرسیوں اور دیگر سامان کو قبضے میں لے لیا گیا،ڈی سی لاہور دانش افضال نے کہا کہ انسدادِ تجاوزات کیخلاف آپریشن جاری رہے گا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں