ڈاکٹر فرید احمد پراچہ کا کراچی میں زہریلی گیس کے متاثرین ،جاں بحق افراد کے لواحقین اور ہسپتالوں میں منتقل یا گھروں میں موت و حیات کی کشمکش سے دوچار افراد سے اظہار ہمدردی

بدھ 19 فروری 2020 23:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 فروری2020ء) نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے کراچی میں زہریلی گیس کے متاثرین ، بالخصوص جاں بحق افراد کے لواحقین اور ہسپتالوں میں منتقل یا گھروں میں موت و حیات کی کشمکش سے دوچار افراد سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومتیں عوام کی جان و مال کی محافظ ہوتی ہیں لیکن بدقسمتی سے حکومتیں ہی بالواسطہ قاتل بن چکی ہیں ۔

(جاری ہے)

قواعد و ضوابط کی مخالفت میں محلہ محلہ فیکٹریاں کھلی ہیں ۔ امونیا گیس پھیلنے اور بوائلر پھٹنے کے متعدد واقعات ہوچکے ہیں ۔ انہوںنے کہاکہ یہ چیک کرنے کی ضرورت ہے کہ درآمدی سویابین میں کیا کیمیکل استعمال ہوئے ہیں اور درآمد کرنے کی بجائے پاکستان میں کاشتکار کو سبسڈی کیوں نہیں دی جاتی ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں