آلائشوں سے آئل تیار کرنے پرفیٹ رینڈرنگ یونٹ سیل،3 ہزارکلو مضر صحت آئل اور جانوروں کی باقیات برآمد

جانوروں کی باقیات سے تیار گندے تیل کو استعمال شدہ کوکنگ آئل میں شامل کیا جاتا ہے‘ ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن

جمعرات 20 فروری 2020 00:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 فروری2020ء) ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کی ہدایت پر فیٹ رینڈرنگ یونٹ کی آڑ میں مضر صحت آئل کوکنگ آئل بیچنے والا یونٹ سیل کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم نے ملاوٹ مافیا کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے آلائشوں سے آئل تیار کرنے پرکوٹ عبدالمالک لاہور میں فیٹ رینڈرنگ یونٹ کوسیل کردیا۔

چیکنگ کے دوران3 ہزارکلو جانوروں کی آلائشوں سے تیار مضر صحت آئل، 9 کڑاہے اور جانوروں کی باقیات برآمد کی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ آلائشوں سے تیار تیل کی سپلائی کے ریکارڈ کی عدم مو جودگی پر کارروائی کی گئی۔جانوروں کی باقیات سے تیار گندے تیل کو استعمال شدہ کوکنگ آئل میں شامل کیا جاتا ہے۔عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ ملاوٹ شدہ کوکنگ آئل کو پیک کر کے فروخت کیا جاتا ہے۔آلائشوں سے نکلا تیل متعدد موذی بیماریوں کا باعث بن سکتا ہے۔انہوں نے واضح کیاکہ آلائشوں سے نکلے تیل کو صرف بائیو ڈیزل بنانے میں استعمال کی اجازت ہے۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کی خلاف ورزی کسی بھی سطح پر برداشت نہیں کی جائے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں