عدلیہ مخالف تقاریر پر وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار ،درخواست مسترد

جمعرات 20 فروری 2020 14:50

عدلیہ مخالف تقاریر پر وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار ،درخواست مسترد
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر رجسٹرار آفس کا اعتراض برقرار رکھتے ہوئے درخواست مسترد کر دی۔

(جاری ہے)

چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ جسٹس مامون رشید شیخ نے عمران خان خلاف توہین عدالت کی درخواست پر بطور اعتراض کیس سماعت کی۔رجسٹرار آفس نے درخواست کے ساتھ مصدقہ نقول لف نہ کرنے کا اعتراض عائد کیا تھا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں