چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن کی ہدایت پربچے پر تشدد کرنے والے قاری کیخلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا

جمعرات 20 فروری 2020 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) چیئر پرسن چائلڈ پروٹیکشن سارہ احمد کی ہدایت پربچے پر تشدد کرنے والے قاری کے خلاف مقدمہ درج کرا دیا گیا ۔11سالہ شکیل مدرسے کے قاری کے تشدد کی وجہ سے مدرسہ سے بھاگ گیا تھا۔

(جاری ہے)

چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ٹیم نے بچے کو تلاش کرنے کے بعد والدین کے حوالے کیا۔چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی معاونت سے بچے پر تشدد کرنے والے قاری کے خلاف تھانہ ہنجروال میں ایف آئی آر درج کروادی گئی۔ڈی آئی جی آپریشن کی جانب سے مدرسہ قاری کی گرفتاری کی یقین دہانی کرائی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں