پی ایس ایل سیزن فائیو ،میچز کے دوران10ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات ہونگے

ٹیموں کی قیام گاہ، روٹس اور قذافی سٹیڈیم کے گرد و نواح میں سرچ اینڈسویپ آپریشنز جاری ہیں‘ ڈی آئی جی آپریشنز

جمعرات 20 فروری 2020 14:50

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 فروری2020ء) پاکستان سپر لیگ سیزن فائیو کے دوران لاہور پولیس کے آپریشنز ونگ نے سکیورٹی انتظامات کو حتمی شکل دیدی۔ ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید کے مطابق پی ایس ایل میچز کے دوران10ہزار سے زائد پولیس افسران اور جوان تعینات ہوںگے ۔16ایس پیز، 34 ڈی ایس پیز، 103 انسپکٹرز و سب انسپکٹرز ، 515 اپر سب آرڈینیٹس فرائض سر انجام دیں گے۔

رائے بابر سعیدنے کہا کہ پی ایس ایل کے سکیورٹی انتظامات کے حوالے سے پوری طرح تیار ہیں،ٹیمیں اور میچز زیادہ ہونے کی وجہ سے سکیورٹی کے لئے پہلے سے بہتر لائحہ عمل تشکیل دیا گیا ہے۔پی ایس ایل کے دوران پبلک سے متعلقہ مسائل کو کم سے کم کیا جائے گا۔کوشش ہے کہ تاجروں اور ٹریڈرز کا بزنس کم سے کم متاثر ہو اورشہریوں کو دشواری کا سامنا نہ ہو۔

(جاری ہے)

مین بلیوارڈ سمیت متعلقہ روٹس کو صرف ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران ہی انتہائی کم وقت کے لئے بند کیا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ سکیورٹی انتظامات پر عملدرامد کے لئے متعلقہ اداروں سے مکمل رابطہ میں ہیں۔ٹیموں کی قیام گاہ، روٹس اور قذافی سٹیڈیم کے گرد و نواح میں سرچ اینڈسویپ آپریشنز جاری ہیں۔پی ایس ایل کاپر امن انعقاد یقینی بنانے کے لئے متعلقہ افراد سے ضمانتی مچلکے بھی لئے گئے ہیں۔ ڈولفن سکواڈ، ایلیٹ اور پیرو ٹیمیں مسلسل پٹرولنگ کریں گی، بلند عمارتوں پر سنائپرز تعینات ہونگے۔سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے ٹیموں اور سٹیڈیم کے اطراف میں مسلسل مانیٹرنگ کی جائے گی

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں