سٹی ڈویژن پولیس کی ہفتہ وار کارکردگی رپورٹ جاری

جمعرات 20 فروری 2020 23:48

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہوررائے بابر سعید کی ہدایت پرسٹی ڈویژن پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈائون جاری ہے۔ ایس پی سٹی ڈویژن رضا صفدر کاظمی کی قیادت میں سٹی ڈویژن پولیس نے اشتہاری و سنگین جرائم میں ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے گذشتہ ہفتہ کے دوران مختلف جرائم میں ملوث194ملزمان گرفتار کر لئے۔

ڈکیتی و چوری کی وارداتو ں میں ملوث 04گینگز کی10ملزمان کو گرفتار کرکے اُن کے قبضہ07 موٹر سائیکلیں، 05 موبائل فونز سمیت دیگر سامان بر آمدکیا گیا۔ ناجائز اسلحہ کے خلاف کارروائی کے دوران19پسٹلز ،01 رائفل اورمتعددگولیاںبرآمدکی گئیں۔منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئی33منشیات فروشوں کے قبضہ سی09کلوگرام سے زائد چرس،20 گرام ہیروئن اور633لٹرشراب برآمد کی گئی۔

(جاری ہے)

قمار بازوں کے خلاف کاروائی کے دورا ن 10ملزمان کے قبضہ سے دائو پر لگی ہزاروں روپے ٹکڑی رقم برآمد کی گئی۔قحبہ خانوں کے خلاف کاروائی کے دوران12 ملزمان کوگرفتار کیاگیا۔ چوری،دھوکہ دہی،امانت میں خیانت اور چیک ڈس آنر سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب 42 اشتہاری و عدالتی مجرمان کو گرفتارکیاگیا۔ ون ویلنگ،پتنگ بازی،ہوائی فائرنگ،لائوڈسپیکر،پرائس کنٹرول اورکرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر67ملزمان کوبھی گرفتار کیاگیا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں