میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے ا فسرمیاں محمد لطیف اختر ریٹائرڈ ہوگئے

جمعرات 20 فروری 2020 23:48

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور کے میٹروپولیٹن آفیسر (سروسز) میاں محمد لطیف اختر مدت پوری کرنے کے بعد ریٹائر ہوگئے، اس سلسلہ میں ان کے اعزاز میںریٹائرمنٹ کی تقریب منعقد کی گئی جس میں چیف کارپوریشن افسر علی عباس بخاری سمیت افسران و اہلکاروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،میاں محمد لطیف نے اپنی ملازمت کا آغاز1981ء میںاسی میٹروپولیٹن کارپوریشن سے کیا، انہوں نے پنجاب کے مختلف بلدیاتی اداروں جن میں ضلع کونسل لاہور، نارووال اور شیخوپورہ شامل ہیں میں اپنی خدمات سرانجام دیں،انہوں نے ضلع اوکاڑہ کی میونسپل کمیٹیوں اور میونسپل کارپوریشن قصور میں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں ، میٹروپولیٹن کارپوریشن لاہور میں اہم پراجیکٹ بھی میاں محمد لطیف اختر کی زِیر نگرانی مکمل ہوئے جن میں مال روڈ کی کارپیٹنگ، کینال انڈر پاسز کی رِی ماڈلنگ، جدید بس شیلٹر مال روڈ اور گلشن راوی کا برج شامل ہیں ، اس کے علاوہ ضلع کونسل لاہور میں مختلف رابطہ سڑکوں کی تعمیر بھی ان کی زِیر نگرانی ہوئی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں