لاہور، غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں

ناقص دودھ فروخت کرنے پر 3 ملک شاپس سیل، 750 لیٹر دودھ تلف،2 ملک چلر، 2 فریزراور 2 فریج بھی برآمد غیر معیاری دودھ معدے کی بیماریوں کے علاوہ متعدد موذی امراض کا بھی باعث بنتا ہے : عرفان میمن

جمعہ 21 فروری 2020 00:01

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) غیر معیاری دودھ فروخت کرنے والے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی گرفت میں ، ڈیر ی سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے علاقے نیو کینال پارک اورتاج باغ میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص دودھ فروخت کرنے پر 3 ملک شاپس سیل اورمضر صحت دودھ تلف کر دیا۔تفصیلات کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیموں نے غیر معیاری دودھ اور دہی فروخت کرنے پر نیو کینال پارک میں سفیان ملک شاپ،تاج باغ میں سفیا ن ملک شاپ 2 اورالرحمن ڈیری کو سیل کیا ۔

کارروائی کے دوران ملک شاپس سی2 ملک چلر، 2 فریزراور 2 فریج ضبط جبکہ 750 لیٹر مضر صحت دودھ برآ مد کر کے تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی اور دودھ کی ایل آر کم ہونے پر ملک شاپس کو سیل کیا گیا۔

(جاری ہے)

صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور دہی کو گندے کپڑوں سے ڈھانپہ گیا تھا۔ملک شاپس کے واشنگ ایریا میں باتھ روم ،کاکروچزاور مکھیوں کی بھرمار پائی گئی۔

عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ ناقص دودھ معدے کی بیماریوں کے علاوہ متعدد موذی امراض کا بھی باعث بنتا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہاجعلی دودھ مافیا کے خلاف صوبہ بھر میں مسلسل کامیاب آپریشن کر رہے ہیں۔جعل سازاور ملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ کر کے ہی معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں