پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی، ناقص دودھ کی فروخت پر 3 ملک شاپس سیل، 750 لیٹر دودھ تلف

جعل سازو ملاوٹ مافیا کا خاتمہ کر کے ہی معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے،عرفان میمن

جمعہ 21 فروری 2020 00:01

لاہور۔20 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 فروری2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ڈیر ی سیفٹی ٹیموں نے لاہور کے علاقے نیو کینال پارک اورتاج باغ میں کارروائیاں کرتے ہوئے ناقص دودھ فروخت کرنے پر 3 ملک شاپس سیل اورمضر صحت دودھ تلف کر دیا،تفصیلات کے مطابق ڈیری سیفٹی ٹیموں نے غیر معیاری دودھ اور دہی فروخت کرنے پر نیو کینال پارک میں سفیان ملک شاپ،تاج باغ میں سفیا ن ملک شاپ 2 اورالرحمن ڈیری کو سیل کر دیا اور ملک شاپس سی2 ملک چلر، 2 فریزراور 2 فریج ضبط جبکہ 750 لیٹر مضر صحت دودھ برآ مد کر کے تلف کر دیا ، اس حوالے سے ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ سابقہ ہدایات کی خلاف ورزی اور دودھ کی ایل آر کم ہونے پر ملک شاپس کو سیل کیا گیا، انہوں نے کہا کہ صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات اور دہی کو گندے کپڑوں سے ڈھانپہ گیا تھا جبکہ ملک شاپس کے واشنگ ایریا میں باتھ روم ،کاکروچزاور مکھیوں کی بھرمار تھی، عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ ناقص دودھ معدے کی بیماریوں کے علاوہ متعدد موذی امراض کا بھی باعث بنتا ہے،انہوں نے کہا کہ جعلی دودھ مافیا کیخلاف صوبہ بھر میں آپریشن جاری ہے،جعل سازاور ملاوٹ مافیا کا جڑ سے خاتمہ کر کے ہی معیاری دودھ کی فراہمی یقینی بنائی جا سکتی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں