wوزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا گلبرگ پناہ گاہ کا دورہ

جمعرات 20 فروری 2020 23:30

ژ* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) وزیر توانائی پنجاب ڈاکٹر اختر ملک کا اسحاق ڈار کے گھر کے سامنے گلبرگ پناہ گاہ کا دررہ۔ اے سی ماڈل ٹاؤن ذیشان رانجھا نے انتظامات پر بریفنگ دی۔ ڈاکٹر اختر ملک نے پناہ گاہ میں موجود افراد کے ساتھ کھانا کھایا۔اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ پناہ گاہیں بے سہارا اور روزی کی تلاش میں آنے والے افراد کے لئے محفوظ آغوش ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کو غریب آدمی کی مشکلات کا احساس ہیاور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کئی اقدامات کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کی جانب سے احساس پروگرام کا بنیادی مقصد پسے ہوئے طبقے کی فلاح و بہبود ہے۔ انہوں نے سابقہ وفاقی وزیر کو بھی آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے کہا کہ اسحاق ڈار شریف اینڈ کمپنی کے فنانشل ارسطوؤں کا لیڈر تھا۔ ملکی اکانومی کو ‘‘نروس بریک ڈاؤن ‘‘ تک لانے والا اسحاق ڈار سب سے پہلے ملک چھوڑ کر بھاگا۔لیڈر اگر اپنے ووٹرز کو چھوڑ کر بھاگ جائے تو اسے لیڈر نہیں لٴْٹیرا کہتے ہیں۔ ڈاکٹر اختر ملک کا مزید کہنا تھا کہ انشااللہ تحریک انصاف کی حکومت عمران خان کے ویڑن کے مطابق سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کی امیدوں پر پورا اترے گی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں