حکومت کی بہترین حکمت عملی بدولت حکومتی ادارے اورپرائیویٹ سیکٹر مل کر جدت اور ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہیں،چیئرپرسن قائمہ کمیٹی

جمعرات 20 فروری 2020 23:30

ة لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 فروری2020ء) حکومت کی بہترین حکمت عملی بدولت حکومتی ادارے اورپرائیویٹ سیکٹر مل کر جدت اور ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہیں- موجودہ حکومت خواتین کو معاشی،معاشرتی اور سیاسی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لے کوشاں ہے۔سب نیشنل گورننس 2 پروگرام خواتین کو معاشرتی، معاشی اور سیاسی طور پر بااختیار بنائے گا۔

ان خیالات کا اظہار چیئرپرسن قائمہ کمیٹی برائے جینڈر مین سٹریمنگ عظمی کاردار نے تکنیکی معاونت کے پروگرام سب نیشنل گورننس2کے پہلے سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا- ڈی ایف آئی ڈی کے تعاون سے چلائے جانے والے سب نیشنل گورننس پروگرام نے صنفی مساوات کے جدید حل اور انوویشن چیلنج فنڈ اور ایکشن ریسرچ کے لئے کلیدی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ایک تعارفی اجلاس چیف منسٹر سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔

(جاری ہے)

جس کی صدارت محترمہ عظمیٰ کاردار، چیر پرسن صنفی مساوات اسٹینڈنگ کمیٹی پنجاب اسمبلی نے کی- اجلاس میں سارہ اسلم، سیکرٹری لیبر پنجاب، عمر مختار، ڈی ایف آئی ڈی گورننس کی مشیر، اور عثمان چوہدری، پی ٹی ایل ایس این جی ، پنجاب اسمبلی کے ممبران، نجی شعبے کے نمائندوں، ٹیک کاروباریوں، سرکاری محکموں اور ترقیاتی شراکت داروں نے شرکت کی-اپنے استقبالیہ نوٹ میں عظمی کاردار نے کہا کہ حکومت پنجاب نے صنفی مساوات کے فروغ کے لے بے حد وابستگی کا مظاہرہ کیا ہے اور ڈی ایف آئی ڈی جیسے ترقیاتی شراکت داروں کی حمایت سے ایجنڈا کے حصول کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

لیڈ ایس این جی انوویشن عثمان خان نے کہا کہ اس پروگرام کے تحت ایک شفاف اور منصفانہ طریقے سے درخواستوں کی جانچ پڑتال کر کے گرانٹ مینجمنٹ کے ایک انتہائی شفاف عمل کے ذریعے کامیاب درخواست دہندگان کو اپنے منصوبوں کو پائلٹ کرنے کے لئے گرانٹ دی جائے گی۔جسے بعد ازاں حکومت بڑے پیمانے پر شروع کر سکتی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں