ایس پی عائشہ بٹ کی پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ کے موقع پر اینٹی رائٹ فورس کے افسران وجوانوں کو بریفنگ

ہفتہ 22 فروری 2020 00:01

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور رائے بابر سعید کی ہدایت پر ایس پی عائشہ بٹ نے پاکستان سپر لیگ کے پہلے میچ کے موقع پر اینٹی رائٹ فورس کے دستوں کوڈیوٹی پر روانگی سے قبل سکیورٹی کے حوالی سے بریفنگ دی۔ ڈی ایس پی میاں ریاض،ریزرو انسپکٹر فاروق اعظم اور لائن افسر ضیغم عباس اس موقع پرموجود تھے۔

(جاری ہے)

ایس پی عائشہ بٹ نے سپشل رائٹ کنٹرول گروپ کے دستوں کو بہترین سکیورٹی کرنے اور میچ کے اختتام پرمنظم انداز میں شائقین کا انخلاء یقینی بنانے کی ہدایت کی ۔عائشہ بٹ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ہر قسم کی صورتحال سے نمٹنے کے لیے اینٹی رائٹ فورس کے دستوں میں بیسک لائف سپورٹر جوان بھی تعینات کئے گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اینٹی رائٹ فورس کے افسران و جوان میچ کے دوران سٹیڈیم کے گردونواح پر کڑی نظر رکھی جائے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں