محمد نواز شریف کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی، عطاء اللہ تارڑ

ہفتہ 22 فروری 2020 00:03

لاہور۔21 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ نواز شریف کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔وہ جمعہ کے روزپنجاب سول سیکرٹریٹ میں نواز شریف کی درخواست ضمانت کے حوالے سے وزیر قانون راجہ بشارت کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے کمیٹی کے شرکاء کو بریفنگ بھی دی گئی عطاء اللہ تارڑ نے مزید کہا کہ نواز شریف کی موجودہ صحت کی صورتحال سے کمیٹی کو آگاہ کر دیا ہے دیگر امراض کے علاج سے پہلے انتہائی ضروری ہے کہ ان کا دل درست حالت میں ہو،عطاء اللہ تارڑ نے کہاکہ نواز شریف کی حالیہ میڈیکل رپورٹس کے مطابق ان کے 2 سٹنٹس کام نہیں کر رہے، ہم نے اس سلسلے میں کمیٹی کو تفصیلی بریفنگ دے دی ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے گردے بھی متاثر ہوئے ہیں ہم نے ان کے طبی معالج ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کی رپورٹس کمیٹی کو جمع کروا دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پلیٹ لیٹس اور دیگر امراض کا علاج بعد میں کیا جائے گا،عطاء اللہ تارڑ نے کہا کہ بورڈ نے بریفنگ لے لی ہے، ہم مثبت جواب کیلئے پرامید ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ڈاکٹر ڈیوڈ لارنس کے مطابق جب تک علاج مکمل نہیں ہوگا، نواز شریف وطن واپس نہیں آ سکیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں