لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر رات بھر ناکہ بندی،17ہزار 500 لیٹردودھ کی چیکنگ، 4600 لیٹرمضر صحت دودھ تلف

تلف کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم، یوریا اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی: ڈی جی فوڈ اتھارٹی

ہفتہ 22 فروری 2020 00:08

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 فروری2020ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فود سیفٹی ٹیمو ں نے ناقص دودھ سپلائی کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا۔ لاہور کے داخلی و خارجی راستوں پر رات بھر ناکہ بندی کر کے دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 17ہزار 500 لیٹردودھ کی چیکنگ کی گئی۔موقع پر کیے گئے ٹیسٹ فیل ہونے پر 4 ہزار 600 لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق لاہور کے داخلی و خارجی راستوںپر پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیموں نے رات بھر ناکہ بندی کر کے دودھ برادار گاڑیوں میں موجود 17ہزار 500 لیڑدودھ کی چیکنگ کی۔

موقع پر کیے ٹیسٹ فیل ہونے اور دودھ کی ایک آر کم ہونے،یوریا اور آلودہ پانی کی ملاوٹ ثابت ہونے پر 4 ہزار 600 لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔پنجاب فوڈ اتھارٹی قوانین کے مطابق دودھ کی مقدار میں اضافے کے لیے آلودہ پانی اور کیمیکلز کی ملاوٹ سنگین جرم ہے۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ ملاوٹی اور ناقص دودھ کا استعمال بچوں اور بڑوں میں متعدد بیماریوں کا باعث بنتاہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ڈیری سیفٹی ٹیمیں شہروں میں دور دراز کے علاقوں سے آنے والے دودھ کی روزانہ کی بنیاد پر چیکنگ کرتی ہیں۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ دودھ جیسی بنیادی خوراک میں ملاوٹ کرنا ہماری آنے والی نسلوں کو تباہ کرنے کے مترادف ہے۔انہوں نے عوام سے گزارش کرتے ہوئے کہا کہ دودھ میں ملاوٹ کرنے والوں کی نشاندہی کر کے ہمارا ساتھ دیں۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں