پی ٹی آئی کی نالائقیوں سے پوری قوم پریشان ہے ‘ سلیم ر ضا

ملک پر ایک مافیا کی حکومت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام نظر آرہاہے

ہفتہ 22 فروری 2020 14:27

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 فروری2020ء) مسلم لیگ (ن) اسیر رہا ئی کمیٹی برائے اظہار یکجہتی قا ئد کے سیکر ٹری اطلاعا ت محمد سلیم ر ضا نے کہا ہے کہپی ٹی آئی کی نالائقیوں سے پوری قوم پریشان ہے،ملک پر ایک مافیا کی حکومت ہے جو عوام کے مسائل حل کرنے میں بری طرح ناکام نظر آرہاہے، تحریک انصاف کی سیاست صرف الزام تراشی اور پروپیگنڈوں کے گرد گھوم رہی ہے ۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان ایک میں انہو ں نے کہاکہ عمران خان کے لیے ریڈ کارپٹ بچھانے اور انہیں مسند اقتدار پر بٹھانے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا ۔ اب پی ٹی آئی حکومت کی ناکامیوں اور نالائقی نے سب کو پریشان کردیا ہے ۔سابقہ حکمران جماعتوں سے بڑھ کر پی ٹی آئی نے ملک و قوم کے لیے مسائل کھڑے کردیے ہیں ۔ ریاست اور سیاست ایک پیج پر ہونے کے باوجود عوام مہنگائی اور بے روزگاری کے ہاتھوں تنگ ہیں اور ان کی مشکلات میں کئی گنا اضافہ ہوچکاہے ۔انہوںنے کہاکہ وزیراعظم نے اپنی روش نہ بدلی تو بحران سر اٹھاتے رہیں گے اور ایک دن وزیراعظم صاحب پورے نظام پر جھاڑو پھرنے کا سبب بنیں گے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں