تحریک لبیک یارسول اللہؐ کے زیر اہتمام کل ’’عدالت سیدناصدیق اکبر سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا

ہفتہ 22 فروری 2020 22:13

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) تحریک لبیک یارسول صلی اللہ علیک وسلم اور تحریک صراط مستقیم کے زیر اہتمام آج بروز اتوار23 فروری کو مرکز صراط مستقیم تاج باغ لاہور میں ’’عدالت سیدناصدیق اکبر سیمینار‘‘ کا انعقاد کیا جائے گا۔ سیمینار کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے مرکز صراط مستقیم میں تحریک لبیک یا رسول اللہ صلی اللہ علیک وسلم کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی کی صدارت میں اعلی سطحی اجلاس کا انعقاد ہوا۔

اجلاس میں صاحبزادہ مرتضی علی ہاشمی ،علامہ فرمان علی حیدری،ڈاکٹر محمد آصف علی بلالی،میاں محمد شفیع جلالی،علامہ محمد صدیق مصحفی،علامہ محمد رضاء المصطفیٰ رازی، علامہ محمد فیاض فرقانی اور دیگر نے شرکت کی۔ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی نے کہا ہے کہ عدالت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ سیمینار معاشرے میں قیام امن کیلئے اہم کردار ادا کرے گا۔

(جاری ہے)

پاکستان کا قیام نظریہ قرآن پر ہے اور رسول اکرمﷺکے بعد تمام امت مسلمہ کے قرآن پر ایمان کا مدار حضرت سیدنا صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی عدالت پر ہے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ تعالی عنہ کی امانت،صداقت،عدالت،شجاعت،فقاہت اور فہم و فراست نے دین اسلام کے تحفظ ،عقیدہ ختم نبوت کے دفاع اور قیامت تک کے نظام اسلام کی بقا کیلئے کلیدی کردار ادا کیاہے۔آپ کی صداقت و عدالت پر زبان طعن دراز کرنا قرآن مجید پر طعن کرنے کے مترادف ہیں۔معاشرے میں گستاخانہ کلچر بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے۔قانون نافذ کرنے والے ادارے اس کا فوری نوٹس لیں ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں