حکمراں جماعت کا مینار پاکستان پر میدان سجانے کا فیصلہ

تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام کل مینارپاکستان گرائونڈ میں تنظیمی کنونشن منعقد ہو گا

ہفتہ 22 فروری 2020 23:15

حکمراں جماعت کا مینار پاکستان پر میدان سجانے کا فیصلہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے زیراہتمام کل (23 فروری ) مینارپاکستان گرائونڈمیں تنظیمی کنونشن منعقد ہو گا۔ پی ٹی آئی کے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سنٹرل پنجاب کی11 ہزارعہدیداروں سے حلف لیں گے۔ تنظیمی کنونشن سے سیف اللہ خان نیازی ، اعجازاحمد چوہدری ، علی امتیاز وڑائچ سمیت دیگر قائدین خطاب کریںگے جبکہ کنونشن میں سنٹرل پنجاب کی گورننگ باڈی سمیت ، قومی و صوبائی وزراء، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، عہدیداران و کارکنا ن شرکت کریںگی ۔

(جاری ہے)

پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے علی امتیاز وڑائچ ، عامر گجر، حافظ عبیداللہ، عثمان سعید بسراء دیگر گورننگ باڈی کے اراکین کے ہمراہ مینارپاکستان گرائونڈ میںتن ظیمی کنونشن کی تیاریوں کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ آج پی ٹی آئی مینار پاکستان پر نئی سیاسی تاریخ رقم کرے گی، تنظیمی کنونشن کی تمام تر تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں، عہدیداران سے حلف مرکزی چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی لیںگے ، کنونشن میں ممبران قومی و صوبائی ، وفاقی ، صوبائی اسمبلی سمیت عہدیداران و کارکنان شرکت کریںگے، تحریک انصاف کو سنٹرل پنجاب میں مزید مضبوط اور فعال بنائیںگے، تنظیم کو ٹارگٹ دیںگے ، بلدیاتی انتخابا ت میں پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اتریںگے ، انہوں نے کہاکہ تنظیم حکومت کے درمیان پل کا کردار ادا کرے گی ، پی ٹی آئی ملک کی واحد سیاسی جماعت ہے جو ایک ادارہ بننے جا رہی ہے ، کارکنان پارٹی اثاثہ ہیں، تحریک انصاف کی جڑیں نچلی سطح تک مضبوط ہو چکی ہیں، اعجازاحمدچوہدری کا مزید کہنا تھاکہ تنظیم سازی میں ایک لاکھ دس ہزار عہدیدار وں کو ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں، وکلاء ، یوتھ ، خواتین مینارٹی ، مزدور ، کسان سمیت دیگر ونگز کو متحرک فعال بنائیںگے، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی سیاسی اور مقبول جماعت بن چکی ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل حل ہونے تک چین سے نہیں بیٹھے گی ، عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کریںگے ،چور ، ڈکیت اور کرپٹ حکمرانوں نے اس ملک کے ساتھ جو کھلواڑ کیا ہے وہ اپنے انجام بچ نہیں پائیںگے، نوازاور زرداری کے خاندانو ں نے ملک کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا ہے ، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے لئے ٹھوس اقدامات کر رہی ہے جس سے ان کی معیار زندگی کو بہتر سے بہتر کیا جا سکے ۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں