پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات تعلیم اور صحت ہے ‘میاں اسلم اقبال

تعلیم پروسائل صرف کرنے والی قومیں اپنی منزل پاگئیں جبکہ تعلیم کو اہمیت نہ دینے والے ممالک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ذاتی تشہیر اور لوٹ مار کی غرض سے نمائشی منصوبے لگانے والے سابق کرپٹ حکمرانوں نے تعلیم کو نظر انداز کیا‘صوبائی وزیر کا تقریب سے خطاب

اتوار 23 فروری 2020 17:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 فروری2020ء) صوبائی وزیرصنعت و تجارت میاں اسلم اقبال نے کہاہے کہ تعلیم پروسائل صرف کرنے والی قومیں اپنی منزل پاگئیں جبکہ تعلیم کو اہمیت نہ دینے والے ممالک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے - ذاتی تشہیر اور لوٹ مار کی غرض سے نمائشی منصوبے لگانے والے سابق کرپٹ حکمرانوں نے تعلیم کو نظر انداز کیا- سابق حکمرانوں کی غلط ترجیحات سے قومی معیشت ڈوبی ،ملک میں غربت اور بے روزگاری کے مسائل بڑھی- پاکستان تحریک انصاف کی حکومت کی اولین ترجیحات تعلیم اور صحت ہے -بچے ہمارے روشن مستقبل کی ضمانت ہیں ،ان کی تعلیم کیلئے ہر طرح کے وسائل حاضر ہیں-نوجوانوں کو جدید علوم سے آراستہ کرکے ملک و قوم کی تقدیر بدلیں گے - صوبائی وزیر نے ان خیالات کااظہار گذشتہ روزگورنمنٹ اسلامیہ ہائر سکینڈری سکول میں تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا- صوبائی وزیر نے اچھی کارکردگی دکھانے والے طلباء میں انعامات اور تعریفی اسناد تقسیم کیں - تقریب میں اساتذہ اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی -صوبائی وزیر نے شجر کاری مہم کے تحت سکول میں پودا بھی لگایا- صوبائی وزیر نے تقریب سے خطاب کہاکہ ہماری ترجیحات کمزور طبقات کی زندگیو ںمیں آسانیاں پیدا کرنا ہے - اربوں روپے کا احساس پروگرام فلاحی ریاست کے قیام کی جانب ایک بڑا قدم ہی- احساس پروگرام کے تحت فلاحی پروگرام شروع کرکے فلاحی ریاست کی جانب سفر کا آغاز کردیاہے - میا ںاسلم اقبال نے کہاکہ ایسا معاشی و کاروباری ماحول دیاہے جس سے روزگار کے نئے مواقع پیدا ہو ںگی- کھلے آسمان تلے شب وروز گذارنے والے بے سہارا لوگوں کیلئے پناہ گاہیں بنائی ہیں - انہو ںنے کہاکہ ملک کی تاریخ میں پہلی بار ایسے بے مثال پروگرام شروع کئے جن سے غریبوں کی مشکلات کم ہوں گی - پنجاب حکومت احساس پروگرام کے تحت عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی پر 12 ارب روپے خرچ کررہی ہے - صوبائی وزیر نے کہاکہ صوبے بھر میں تعلیم صحت اور سوشل سیکٹر کے ادارے بنائے جارہے ہیں -

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں