ٓٓؒ،ْویٹرنری یونیورسٹی میںگیا رہویں ایلومینائی ایسو سی ایشن کی سا لا نہ تقریب ، نئے عہد داران کا انتخاب

اتوار 23 فروری 2020 19:55

لاہور۔23 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 فروری2020ء) یونیورسٹی آف ویٹرینری اینڈ اینیمل سائنسزلا ہورمیں ایلومینا ئی ایسو سی ایشن کی گیارہو یں سالانہ تقریب کا انعقاد ہوا ،جس میںایسو سی ایشن کے نئے عہد داران کا انتخاب بھی کیا گیا۔ایلو مینا ئی ایسو سی ایشن کے سینئر ممبرکالج آف ویٹر نری سائنس کے سابق پر نسپل پروفیسر ڈاکٹر صغیر احمدجعفری نے تقریب کی صدا رت کی جبکہ یونیورسٹی آف ایجو کیشن کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا مہما ن خصو صی تھے، دیگر اہم شخصیات میں وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نسیم احمد اور یونیورسٹی کے پہلے وائس چانسلرپروفیسرڈا کٹر منظور قریشی، پاکستان سمیت دنیا بھر سے یونیورسٹی کے ایلومینا ئی ممبران کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقر یب کے دوران مختلف پروگرام جن میں صو فی ڈانس،سٹینڈ اپ کامیڈی ، نظم اور گا نے کی پر فارمنس جبکہ تیر اندا زی ، میو زیکل چیئر ز اور را ئفل شو ٹنگ کے مقا بلے بھی ہوئے ۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر نسیم احمد نے پرو گرام میں شر کت کر نے وا لے مہما نو ںکا شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر صغیر احمدجعفری اور پروفیسرڈاکٹر طلعت نصیر پا شا نے یونیورسٹی کی اچھی رینکینگ اور تیز ترقی کو سراہا، بعد ازاں ایلومنا ئی ایسو سی ایشن کے نئے عہدیداروں کا چنائوبھی کیا گیا اورنئے منتخب عہدیداروں سے حلف لیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں