qتاجر برادری کا لاہور پولیس اور ٹریفک پولیس سے اظہار تشکر

اتوار 23 فروری 2020 21:21

ں* لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈی آئی جی آپریشنز رائے بابر سعید، سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد نے قذافی اسٹیڈیم کے انٹری اور ڈائیورشن پوائنٹس کا جائزہ لیا،وزٹ کے دوران افسران نے ڈیوٹی پر موجود اہلکاروں کو بریفنگ دی، اسی اثناء میں مین بلیوارڈ گلبرگ، مین مارکیٹ، لبرٹی مارکیٹ، حالی روڈ کے تاجروں نے ڈی آئی جی آپریشنز، سی ٹی او لاہور کیپٹن(ر)سید حماد عابد اور ایس ایس پی ذیشان اصغر کو پھول پیش کئے، لبرٹی مارکیٹ کے صدر صفدر بٹ کا کہنا تھا کہ ہم سٹی ٹریفک پولیس اور لاہور پولیس کے مشکور ہیں جنہوں نے مین بلیوارڈ گلبرگ کو عام شہریوں کیلئے کھلا رکھا جس سے تاجر برادری مالی بدحالی کا شکار ہونے سے بچ گئی،تاجر ٹریفک اور سکیورٹی اقدامات کو سراہا رہی ہے،تاجر برادری بھی دیگر شہریوں کی طرح کرکٹ کی بحالی پر خوش ہے، سید حماد عابد کا کہنا تھا کہ شہریوں کی سہولت اور آسانی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں