لاہور،کھلی کچہریوں، اوپن ڈور پالیسی کے تحت تمام افسران عام آدمی کی شکایات کے ازالہ کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں : سید سعید الحسن شاہ

اتوار 23 فروری 2020 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) صوبائی وزیر اوقاف پنجاب صاحبزادہ سید سعید الحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کے منتخب نمائندگان اور سرکاری افسران ترقیاتی منصوبوں کی تیزی سے تکمیل اور عام آدمی کو درپیش مسائل کے حل کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھا رہے ہیں اور حکومت کی اولین ترجیح لوگوں کو ہر ممکن ریلیف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہے،حکومت پنجاب کا ویژن تعلیم‘ صحت‘ سماجی شعبوں کی بہتری اور روزمرہ مسائل کا پائیدار حل ہے جس کیلئے بالخصوص متعلقہ محکموں اور افسران کو ٹاسک دے دئیے گئے ہیں اور ان کی کارکردگی کا ماہانہ بنیادوں پر جائزہ لیا جارہا ہے۔

(جاری ہے)

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ عام آدمی کی جان ومال، عزت و آبرو کا تحفظ،مہنگائی کا خاتمہ اور روزگار کے بہتر مواقع کی فراہمی کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں کی شفاف اور بروقت تکمیل کے ذریعہ لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنا اہم ترین حکومتی ایجنڈاہے اور ہم سب نے مل جل کر ٹیم کی صورت میں ان اہداف کو حاصل کرنا ہی-حکومت پسماندہ اور گذشتہ ادوار میں نظر انداز کئے جانے والے علاقوں کی ترقی کیلئے خصوی اقدامات کررہی ہے اور بنیادی ضروریات زندگی تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے تمام ممکنہ وسائل فراہم کئے جارہے ہیں -نانہوں نے کہا کہ تمام ادارے عوامی خدمت کے بنیادی فرض کی ادائیگی اور لوگوں کوریلیف کی فراہمی کیلئے متحرک کردئیے گئے ہیں اور فرائض میں غفلت اور عدم دلچسپی برتنے والوں کو فی الفور عہدوں سے ہٹا دیا جائے گا-ا نہوں نے کہا کہ عوام کے نمائندوں اور سیاسی اکابرین کی مشاورت سے تمام بنیادی ضروریات زندگی کی فراہمی اور دستیابی کویقینی بنایا جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں میں مکمل شفافیت کیلئے ٹینڈروں میں پول سسٹم کو ہر صورت ختم کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ لوگوں کے جان ومال کے تحفظ اور امن وامان کیلئے بھی سخت اقدامات کئے جائیں گی- سروس ڈیلیوری میں یقینی طور پر بہتری کیلئے بھی ٹھوس اقدامات اور کڑی مانیٹرنگ شروع کردی گئی ہے اور کھلی کچہریوں‘ اوپن ڈور پالیسی کے تحت تمام افسران عام آدمی کی شکایات کے ازالہ کیلئے ہمہ وقت دستیاب ہیں - انہوں نے کہا کہ ڈویژن اور اضلاع کی سطح پر عوامی نمائندگان اور سرکاری افسران کے درمیان کوآرڈینیشن کو بھی بہتر بنادیا گیا ہے اور محکموں کی کارکردگی اور مسائل کے حل کیلئے کئے جانے والے اقدامات کے نتائج کے حوالے سے بھی اراکین اسمبلی اور سیاسی زعماء سے فیڈ بیک لی جائے گی- انہوں نے کہا کہ ہم سب نے مل کر عوام ن کی خدمت اور ریلیف کی فراہمی کیلئے اقدامات کرنا ہیں اور اس سلسلہ میں عوامی نمائندگان کو محنتی‘ ایماندار اور کام کرنے والے افسران اور ملازمین کی بھرپور سپورٹ کرنا ہوگی- مسائل کے حل اور عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کے سلسلہ میں وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلی سردار عثمان بزدار کے ویژن کے تحت نیک نیتی‘ خلوص اور ٹیم سپرٹ کے تحت کام کیا جائے گا- انہوں نے کہا کہ تمام محنتی افسران اور ملازمین کو بھرپور سپورٹ ملے گی جبکہ ناقص کارکردگی والے ملازمین سے کوئی نرعایت نہیں برتی جائے گی- انہوں نے کہا کہ ترقیاتی سرگرمیوں میں تیزی لانے کے سلسلہ میں بھی دستیاب فنڈز اور وسائل عوامی خدمت کے جذبے سے بروئے کار لائے جائیں گے اور ہر سطح پر شفافیت کو فوقیت حاصل ہوگی- انہوں نے کہا کہ تعلیم‘ صحت‘ ریونیو‘ میونسپل سروسز‘ پولیس اور دیگر عوامی محکموں کی کارکردگی میں بھی مزید بہتری اور انہیں عوام دوست بنانے کیلئے نتیجہ خیز اور ٹھٖوس اقدامات کا فیصلہ کیاگیا-

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں