ٰ لوئر گریڈ ملازمین سرکاری دفاتر کا بیک بون ، ان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے : رفاقت گیلانی

اتوار 23 فروری 2020 21:21

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) سیاسی معاون برائے وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا ہے کہ کلاس فور کے ملازمین دفاتر کے بیک بون ہوتے ہیں ان کی اہمیت سے انکار ممکن نہیں ان کی ترقی و حقوق کے لئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔انہوں نے یہ بات ضلع کونسل ہال میں آل پاکستان لوئر گریڈ گورنمنٹ ایمپلائز سروس ایسوسی ایشن آل محکمہ جات کی منعقدہ تقریب حلف برداری سے بطور مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں ڈسٹرکٹ چیئرمین پاکستان بیت المال خالد تھند،ملک اویس جکھڑ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز توکل حسین اور شاہدہ پروین،صوبائی صدر علی عمران بھٹی موجودتھے۔مہمان خصوصی وزیر اعلی پنجاب سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ لوئر گریڈ ملازمین ان کے نزدیک کوئی چھوٹے نہیں ہیں بلکہ کسی بھی دفاتر کا بیک بون ہوتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کہ افسران اوردفاتر کو چلانے میں ان کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔

دفاترکی مختلف مشکلات اور مسائل کا آپ لوگ سامنا کرتے ہیں جس کے آپ خراج تحسین کے مستحق ہیں۔سید رفاقت علی گیلانی نے کہا کہ دفاتر میں صفائی،اس کی حفاظت یہ سب آپ کی وجہ سے ہی ممکن ہوتا ہے آپ ہی سرکاری محکمہ جات کی بنیاد ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم آپ کے وکیل ہیں آپ کی فلاح و بہبود،ترقی،مختلف مسائل کو حل کرانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

ملک اویس خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کہ کوئی ملازم چھوٹا یا بڑا نہیں ہوتا ہر انسان کا اپنا کردار ہوتااور اہمیت ہوتی ہے آپ اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیتے ہیں آپ کے بغیر کوئی افسر یا آفس مکمل نہیں ہے۔ڈی ای اوز توکل حسین اور شاہدہ پروین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ تعلیم کلاس فور کی پرموشن میں سرگرم عمل ہے انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ تعلیم ان کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ ہے آپ اپنے مسائل لے کرآئیں جوعزت و تکریم کے ساتھ حل کیے جائیں گے۔

صوبائی صدر علی عمران بھٹی نے ٹائم سکیل پروموشن ،بروقت ترقی نہ ہونے ،ان سروس پروموشن کوٹہ بڑھانے،سترہ اے کے تحت ملازمین کو مستقل کرنے ودیگر معاملات پرسپاسنامہ معاون خصوصی رفاقت علی گیلانی کو پیش کیاجس پر انہوں نے ان مسائل کے جلد حل کی یقین دہانی کروائی۔ تقریب سے الہی بخش جوتہ،محمود گجر،مبشرالحسن میرانی،نعیم اللہ کھتران، زمان مگسی نے بھی خطاب کیا۔

تقریب نو منتخب عہدیدارو ں مہر منیر حسین، وسیم اکرم بھٹی،محمد اکرام خان، غلام حیدر،شہباز حسین زیدی، سید عمران شاہ ،ناصر عباس، سیف اللہ، عرفان خان، مزمل حسین ،لیاقت عباس ، محمد جبران، غلام مصطفی ،خادم حسین ،محمدبخش درانی، محمدرمضان ،محمد عمران سے سید رفاقت علی گیلانی اور ملک اویس جکھڑ نے حلف لیا اور ان کو مبارک باد پیش کی۔تقریب کی میزبانی خضرحیات ،تلاوت حافظ ثمر عباس اور نعت کی سعادت تنویر حسین نجف نے حاصل کی۔تقریب میں افسران،میڈیا نمائندگان اور ملازمین کی کثیرتعداد نے شرکت کی۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں