ّپی ٹی آئی حکومت عوام کوبہتر شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے : میاں محمود الرشید

ةکلفٹن کالونی میں پائپ لائن بچھانے سے دو ہزار سے زائد مکینوں کو سوئی گیس کی سہولت فراہم ہو گی

اتوار 23 فروری 2020 21:21

،ْ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 23 فروری2020ء) وزیر ہاؤسنگ و اربن ڈویلپمنٹ پنجاب میاں محمود الرشید نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت عوام کوبہتر سے بہتر شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے کوشاں ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ وہ کلفٹن کالونی لاہور میں گیس پائپ لائن بچھائے جانے کے کام کا جائزہ لینے کے موقع پر شہریوں سے گفتگو کر رہے تھے۔

کوآرڈینیٹر پی پی 160ذیشان صدیقی اور تحریک انصاف کے دیگر عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے۔

(جاری ہے)

میاں محمود الرشید نے کہا کہ کلفٹن کالونی میں گیس پائپ لائن بچھائے جانے کے بعد دو ہزار سے زائد مکینوں کو سوئی گیس کی سہولت فراہم ہو گی۔ پاکستان تحریک انصاف کی حکومت عوام کے معیار زندگی کو بہتر بنانے کے لئے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہے اور عام آدمی کی حالت کو بدلنے کے لئے انقلابی اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ مقامی شہریوں نے اس موقع پر علاقے میں سوئی گیس کے پائپ بچھائے جانے کے کام کا آغاز ہونے پر وزیرہاؤسنگ میاں محمودالرشید کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے حلقے میں ریکارڈ ترقیاتی کام مکمل کرائے ہیں جس سے مقامی آبادی کو شہری سہولیات کی بہترفراہمی ممکن ہوئی ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں