آصف ہاشمی کیخلاف غیر قانونی بھرتی کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی

پیر 24 فروری 2020 19:42

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) احتساب عدالت نے متروکہ وقف املاک بورڈ کے سابق چیئرمین آصف ہاشمی کے خلاف متروکہ بورڈ کے شعبہ ایجوکیشن میں غیر قانونی بھرتیوں کے کیس کی سماعت 24 مارچ تک ملتوی کر دی۔ احتساب عدالت کے جج چوہدری امیر محمد خان نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

دوران سماعت آصف ہاشمی نے بریت کی درخواست جمع کرا دی جس پر عدالت نے آئندہ سماعت پر نیب سے بریت کی درخواست پر جواب طلب کر لیا۔ نیب کے مطابق آصف ہاشمی نے پاکستان ماڈل ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشن فاؤنڈیشن میں غیر قانونی بھرتیاں کیں،بطور چیئرمین مختلف سیٹوں پر متروکہ وقف کے تحت چلنے والے ایجوکیشن سیکٹر میں افراد کو بھرتی کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں