نئے سی سی پی او کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبے پر غور

منزلہ کمپلیکس موجودہ عمارت سے متصل رقبے پر تعمیر کیا جائے گا

پیر 24 فروری 2020 19:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 فروری2020ء) سی سی پی او ذوالفقارحمید کی زیر صدارت اجلاس میں نئے سی سی پی او کمپلیکس کی تعمیر کے منصوبے پر غور کیا گیا۔ ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن(ر) ملک لیاقت اور آرکیٹیکٹ ڈیپارٹمنٹ کے ماہرین نے بریفنگ دی۔ 4 منزلہ کمپلیکس موجودہ عمارت سے متصل رقبے پر تعمیر کیا جائے گا۔ سی سی پی او نے ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام پہلوئوں پر غور کرکے جامع پلان پیش کیا جائے۔

نئے کمپلیکس میں شہریوں کے لئے ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمارت کے نقشے میں سکیورٹی کے پہلو کا خاص خیال رکھا جائے۔ انہوں نے کمپلیکس میں زیر زمین پارکنگ کی تجویز سے عدم اتفاق کرتے ہوئے کہا کہ نئی عمارت میں کھلی کچہری اور ویٹنگ روم کے لئے زیادہ بڑی جگہ مختص کی جائے۔ ذوالفقار حمید نے یہ ہدایت بھی کی کہ ماہرین سی سی پی او کمپلیکس میں بارش کا پانی قابل استعمال بنانے کا بھی جائزہ لیں۔ یہ پانی پودوں کو لگانے یا گاڑیاں دھونے کے لئے استعمال ہو سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سی سی پی اوکمپلیکس منصوبے پر جلد عملدرآمد چاہتے ہیں کیونکہ موجودہ عمارت انتظامی ضروریات پوری کرنے کے لئے ناکافی ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں