شناختی کارڈ کی لازمی شرط کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے : راجہ عدیل

پیر 24 فروری 2020 23:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 فروری2020ء) تاجر رہنما انجمن تاجران لوہا مارکیٹ شہید گنج (لنڈا بازار)لاہورکے سینئر نائب صدرراجہ عدیل نے کہا ہے کہ شناختی کارڈ کی لازمی شرط کاروباری سرگرمیوں میں رکاوٹ ہے جس کے باعث مارکیٹوں میں جمود کی کیفیت طاری ہے اور خو ف و ہراس کی فضاء قائم ہے ،شناختی کارڈ کی شرط پر مختلف تاجر تنظیموں نے ڈیڈ لائن دی ہوئی ہے اور ان کی طرف سے ہڑتالوں کی کال تشویشناک ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے شہید گنج کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

راجہ عدیل اشفاق نے کہا کہ تاجر برادری حکومت کو اپنے حصہ کے ٹیکسز باقاعدگی سے ادا کررہی ہے اور بروقت انکم ٹیکس ریٹرن بھی جمع کروار ہی ہے انہوںنے کہا کہ حکومت نے تاجروں کو پچاس ہزار سے زائد کی قم کیشں لینے کی بجائے بذریعہ چیک لینے کا پابند بنادیا ہے حکومت کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کیلئے اس پر بھی نظر ثانی کرے۔

انہوںنے کہا کہ حکومت تاجروں کو مزیدمسائل سے بچانے کیلئے نئے رولز پر نظر ثانی کرے اور ایسے رولز بنائے جس سے تاجر برادری کو کاروبار کرنے میں آسانی ہو جس سے کاروباری سرگرمیوں کو بہتر فروغ ملے گا۔حکومت تاجر تنظیموں کی شناختی کارڈ پر تحفظات کوسنجیدگی سے لے اور اس کا خاتمہ کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں