اے لسٹ امتحان کا انعقاد‘ 2500 سے زائد مرد و خواتین کانسٹیبلز کی شرکت

سی سی پی او ذوالفقار حمید کا پیپر کے دوران امتحانی مرکز کا دورہ، امتحانی ماحول اور سہولیات کا جائزہ لیا

منگل 25 فروری 2020 17:56

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) لاہور پولیس کے زیراہتمام ہیڈکانسٹیبل کے رینک پر ترقی کے لئے امتحان کا انعقاد ہوا۔ اے لسٹ امتحان میں 2500 سے زائد مرد و خواتین کانسٹیبلز نے شرکت کی۔ سی سی پی او لاہور ذوالفقار حمید نے پیپر کے دوران امتحانی مرکز کا دورہ کرکے امتحانی ماحول اور سہولیات کا جائزہ لیا۔ امتحانی مرکز آمد پر ایس ایس پی انویسٹی گیشن ذیشان اصغر اور ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) ملک لیاقت علی نے سی سی پی او کو امتحان کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

سربراہ لاہور پولیس نے اے لسٹ امتحان کے لئے انتظامات پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے ہدایت کی کہ پیپرز مارکنگ کے دوران شفافیت کا مکمل خیال رکھا جائے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سفارش کلچر کا قائل ہوں نہ کسی کی حق تلفی ہونے دوں گا۔ امیدوار سفارش کرانے کی بجائے محنت کریں۔ ایس ایس پی ایڈمن نے بتایا کہ آپ کی ہدایات کی روشنی میں اے لسٹ کا پیپر اپنی نگرانی میں تیار کرایا۔ امیدواروں کے لئے بہتر ماحول میں امتحان دینے کا بندوبست کیا گیا۔ کھلے میدان کی بجائے لاہور بورڈ کے امتحانی مراکز کا انتخاب کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں