ایس ایس پی ایڈمن سے ٹریڈرز کینٹ بورڈ یونین کے وفد کی ملاقات

منگل 25 فروری 2020 17:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) ایس ایس پی ایڈمن کیپٹن (ر) ملک لیاقت سے ٹریڈرز کینٹ بورڈ یونین کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد میں چیئرمین کینٹ بورڈ محمد میاں اکرم، صدر محمد ابو بکر، جنرل سیکرٹری سید امان علی اور دیگر عہدیدار بھی شامل تھے۔ وفد نے ایس ایس پی کو کینٹ کے علاقے میں کرائم کی صورتحال اور امن و امان کے مسائل سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی ایڈمن نے تاجروں کے وفد کو مسائل کے حل کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ محفوظ ماحول میں کاروبار کرنا تاجروں کا حق ہے۔ سی سی پی او سٹریٹ کرائم کے خاتمے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایس پی کینٹ کو تاجروں کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔ تاجروں کا وفد ایس پی کینٹ سے بھی ملاقات کرکے انہیں اپنے مسائل سے آگاہ کرے۔ اس موقع پر ٹریڈرز کینٹ بورڈ یونین کے عہدیداروں نے سی سی پی او اور ایس ایس پی ایڈمن کا مسائل سننے پر شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں