بیمار لیگ کے صدر شوباز شریف لندن میںاپنے دماغ کا طبی معائنہ کروائیں‘اعجازچوہدری

منگل 25 فروری 2020 20:02

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) پاکستان تحریک انصاف سنٹرل پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ بیمار لیگ کے صدر شوباز شریف لندن میںاپنے دماغ کا طبی معائنہ کروائیں، عوام سے مسترد ہونے کے بعد ان کے دماغ کی حالت تندرست نہیں لگ رہی ،وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرنے بجائے وطن واپس آکر چالیس سال کی لوٹ مار اور کرپشن کا حساب دیں، قوم ان کی شعبدہ بازیوں کو اچھی طرح جان چکے ہیں ، یہ جتنا مرضی جھوٹ بولیں اور چیخیں ماریں عوام ان کے جھانسے میں نہیں آئیںگے، ن لیگ اور پیپلزپارٹی کی مک مکا کی سیاست اپنی موت آپ دفن ہو چکی ہے ۔

گذشتہ روز ان خیالات کا اظہار اعجازاحمدچوہدری نے پارٹی سیکرٹریٹ میں ایم پی اے نسرین طارق ، ملک فضل حسین ، حاجی جہانگیر ، اشفاق بلوچ، عمران میوء ، عرفان عباسی ، آصف جٹ سمیت عہدیداران اور کارکنوں سے ملاقات کے موقع پر ت گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ علی بابا چالیس دچوروں کا مسترد شدہ ٹولے کو حکومت میں عوام کے حالات اور مسائل نظر نہیں آتے اور اب اپوزیشن میں بیٹھ کر یہ عوام کے نام نہاد ہمدرد بننے کی ناکام کوشیں کررہے ہیں ، ملک وقو م پر قرضوں کا کے ٹو کا پہاڑ کھڑا کرنے والے کیسے بری الذمہ ہو سکتے ہیں ،ن لیگ اور پیپلزپارٹی وسائل کو دیمک کرطرح چاٹ کر کھا گئے ہیں ۔

اعجاز احمدچوہدری نے کہاکہ یہ نالائق ، نکمے سابقہ حکمران ٹولے کو احتساب کے نام پر خوف طاری ہو چکی ، انہیں ملکی مفاد ات نہیں اپنے مقدمات کی فکر پڑی ہوئی ہے اور یہ ملک سے بھاگ کر ٹوپی سرکار اصل حقائق قوم سے نہیںچھپا سکتے ، انہیں اپنے کالے کرتوتوں کا حساب دینا پڑے گا۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں