تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کرنے والی قوموں نے ترقی کا سفر تیزی سے طے کیا

صوبائی وزیر میاں اسلم اقبال کانجی سکول کی تقریب سے خطاب

منگل 25 فروری 2020 21:39

لاہور۔25 فروری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 فروری2020ء) صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے کہا ہے کہ تعلیم ترقی کا واحد زینہ ہے۔تعلیم کے شعبہ میں سرمایہ کرنیوالی قوموں نے ترقی کا سفر تیزی سے طے کیا ہے۔ پنجاب حکومت نے تعلیم کی اسی اہمیت کے پیش نظر فروغ تعلیم کو اپنی اولین ترجیحی بنایا ہے اور صوبے کے کونے کونے میں علم کی کرنیں بکھیرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔

صوبائی وزیر نے ان خیال ت اظہار منگل کے روز الحمراء ہال میں نجی سکول کی تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔صوبائی وزیر نے پوزیشن ہولڈرز طلبہ وطالبات میں انعامات بھی تقسیم کئے۔تقریب میں سکول کی انتظامیہ، طلبہ وطالبات اور ان کے والدین نے شرکت کی۔صوبائی وزیر نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بچے قوم کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے اور انہیں زیور تعلیم سے آراستہ کرنے کے لئے وسائل کے فراہمی اخراجات نہیں بلکہ سود مند سرمایہ کاری ہے۔

(جاری ہے)

قوم کے نو نہال کو تعلیم دینے میں نجی شعبہ بھی اہم کردار ادا کر رہاہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ان کی اخلاقی تربیت بھی ضروری ہے۔بچوں کی بہتر تعلیم وتربیت سے انہیں معاشرے کا ایسا کارآمد شہری بنایا جاسکتاہے جس سے ملک،معاشرہ اور بچے کے والدین فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔روڈ میپ طے کر کے آگے بڑھا جائے تو منزل مل جاتی ہے۔انہوں نے کہا کہ بد قسمتی سے ہمارا معاشرہ اخلاقیات کے فقدان کا شکار ہے اور معاشرے کے اس انحطاط کے ہم سب ذمہ دار ہیں۔

ضرورت اس امر کی ہے کہ بچوں کو اخلاقی پہلو ؤں کے حوالے سے تربیت دی جائے۔اخلاقیات ٹھیک ہوں تو معیشت بھی بہتری کی جانب گامزن ہوتی ہے۔ترقی یافتہ معاشروں نے اپنی نئی نسل کی بہتر تعلیم وتربیت کے ذریعے ترقی کی منزل پائی ہے۔ ہمیں بھی اپنے بچوں کی بہتر انداز سے تعلیم وتربیت کی ذمہ داری نبھانا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں