پنجاب فوڈ اتھارٹی کا ملاوٹ زدہ دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن

شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی،40 ہزار لیٹر دودھ کی چیکنگ، 28 ہزار 500 لیٹر ناقص دودھ تلف

منگل 25 فروری 2020 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) زندہ دلانِ لاہور کے باسی ہزاروں لیٹر ملاوٹ زدہ دودھ پینے سے بچ گئے۔۔۔تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈا تھارٹی عرفان میمن کی سربراہی میں ملاوٹ زدہ دودھ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا گیا۔ڈیری سیفٹی ٹیموں نے لاہور شہر کے داخلی و خارجی راستوں پر ناکہ بندی کرتے ہوئے 11 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 40 ہزار لیٹر دودھ کی موقع پر چیکنگ کی۔

28 ہزار 500 لیٹر ناقص اور ملاوٹی دودھ تلف کردیا گیا۔

(جاری ہے)

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ کارروائیوں کے دوران دودھ ناقص، گاڑیوں کے ٹینکرز آلودہ اور بدبودار پائے گئے۔ضائع کیے گئے دودھ کی ایل آر انتہائی کم، یوریا، فارملین اور پانی کی ملاوٹ پائی گئی۔عرفان میمن کا مزید کہنا تھا کہ وزیراعظم پاکستان کے ویژن کے مطابق صوبے بھر میں ملاوٹ مافیا کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔انہوں نے واضح کیاکہ ڈیری سیفٹی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر دودھ بردار گاڑیوں کی چیکنگ کرتی ہیں۔عوام کو ملاوٹ سے پاک، خالص اور معیاری دودھ کی یقینی فراہمی اولین ترجیح ہے۔

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں