عدالت نے متروکہ وقف املاک کی طرف سے خواتین اساتذہ کو الاٹ کیے گئے گھر خالی کرانے کے نوٹس معطل کر دئیے

منگل 25 فروری 2020 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) سول عدالت نے متروکہ وقف املاک کی طرف سے خواتین اساتذہ کو الاٹ کیے گئے گھر خالی کرانے کے نوٹس معطل کر دئیے جبکہ عدالت نے سماعت 11مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے متروکہ وقف املاک سے جواب طلب کرلیا۔

(جاری ہے)

خواتین اساتذہ کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ متروکہ وقف املاک خواتین اساتذہ کے ساتھ امتیازی سلوک کررہا ہے،اعلی عدلیہ کے فیصلوں کے مطابق سرکاری ملازمین کو دی گئی سہولت کو واپس نہیں لیا جاسکتا،درخواست گزاروں سے گھر خالی کروا کر من پسند افراد کو گھر الاٹ کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے،قانون کے مطابق گھر کا کرایہ ادا کررہے ہیں،عدالت گھر خالی کروانے کا نوٹس معطل کرنے کے احکامات جاری کرے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں