پی آر اے کاغیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کیخلاف آپریشن

جوہر ٹائون میں واقع چار ریسٹورنٹس سیل کر دئیے گئے

منگل 25 فروری 2020 21:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 فروری2020ء) پنجاب ریو نیو اتھارٹی نے غیر رجسٹرڈ ریسٹورنٹس کے خلاف آپریشن شروع کر دیا ،جوہر ٹائون میں واقع چار ریسٹورنٹس سیل کر دئیے گئے ۔ پی آر اے کے ذرائع کے مطابق مذکورہ ریسٹورنٹس گزشتہ ایک سال سے سیلز ٹیکس رجسٹریشن کرا کے ادائیگی نہیں کررہے تھے۔

(جاری ہے)

اس سلسلہ میں متعدد مرتبہ نوٹسز کا اجراء کیا گیا تاہم اس کے باوجود رجسٹریشن اور نہ ہی ادائیگی کی گئی ۔

کمشنر انفورسمنٹ پی آر اے کی سربراہی میں ٹیم نے جوہر ٹائون میں چار ریسٹورنٹس پر چھاپہ مار کر تمام ریکارڈ قبضے میں لے انہیں جبری رجسٹرڈ کر کے سیل کر دیا گیا۔ترجمان پی آر اے کے مطابق قبضے میں لیے گئے ریکارڈ کی چھان بین کے بعد ٹیکس کی وصولی عمل میں لائی جائے گی۔پی آر اے آئندہ ہفتے مزید ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کی منصوبہ بندی کر چکا ہے۔

متعلقہ عنوان :

لاہور میں شائع ہونے والی مزید خبریں